QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل (مجلس اعلیٰ) تشکیل دیدی گئی

29 Apr 2021 18:55

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کو مجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمد محسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرکزی کابینہ کی مشاورت سے سات رکنی سپریم کونسل (مجلس اعلیٰ) تشکیل دے دی ہے۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کو مجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمد محسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔ تمام اراکین کی نامزدگی پانچ سالہ مدت کے لئے کی گئی ہے۔ مجلس اعلیٰ وفاق المدارس کے تمام امور کا نگران ادارہ ہے۔ جو مرکزی صدر کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے ساتھ انتظامی اداروں میں اختلافات کی صورت میں اکثریت رائے سے حتمی فیصلہ کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 929871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929871/وفاق-المدارس-الشیعہ-کی-سپریم-کونسل-مجلس-اعلی-تشکیل-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org