QR CodeQR Code

لاچار نظام کے درمیان باہمی تعاون سے کورونا کو ہرایا جاسکتا ہے، پرینکا گاندھی

29 Apr 2021 20:07

پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے کہا کہ یہ تاریکی جو ہمارے چاروں جانب پھیلی ہوئی ہے اس کو چیرتے ہوئے روشنی ایک بار پھر ابھرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کی سیاہ آندھی میں پھنس چکے ہیں اور سسٹم بے بس ہوچکا بے، لہذا اس تباہی کو شکست دینے کیلئے لوگوں سے باہمی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے تباہی کو مات دیکر اندھیرے سے اجالے کی طرف آنا ہے۔ نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ مایوسی جو چاروں طرف پھیلی ہے وہ اس کے درمیان سب کو ڈھارس باندھتے ہوئے دوسرں کی مدد کے لئے جو بن پڑے بغیر تھکے وہ کرنا ہے اور تکان کو نظرانداز کر کے کالی آندھی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے کہا کہ یہ تاریکی جو ہمارے چاروں جانب پھیلی ہوئی ہے اس کو چیرتے ہوئے روشنی ایک بار پھر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہے، جہاں ہم اپنی حد سے باہر جانے کے قابل ہیں اور ایک بار پھر اپنے جینے کے لامحدود خواہشات سے روبرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے بے بسی اور خوف کو ایک طرف ہٹاکر ہم پر بہادر بنے رہنے کا چیلنج ہے، لہذا ہم سب اس جنگ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات، مذہب، طبقے یا کسی بھی دوسرے امتیاز کو مسترد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 929874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929874/لاچار-نظام-کے-درمیان-باہمی-تعاون-سے-کورونا-کو-ہرایا-جاسکتا-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org