0
Thursday 29 Apr 2021 20:58

غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ غزوہ بدر کا پیغام ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی رسول اللہ کی اطاعت میں ہے، اللہ تعالیٰ نے یوم بدر کو ”یوم فرقان“ یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنیوالے دن کے نام سے تعبیر فرمایا ہے۔ غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے، اس دن ضد، تکبر، ہٹ دھرمی اور تکفیری بت پاش پاش ہوئے اور اللہ نے ایمان اور یقین والوں کو سرخرو اور باوقار بنایا۔ غزوہ بدر میں اللہ کریم نے اطاعت امیر کے بے مثل مظاہرہ کرنیوالے مومنین کو فتح عطا فرمائی۔ آج بھی اگر ہم اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو جائیں تو غیب سے فتح و نصرت ہماری مدد کو پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے غزوہ بدر میں شریک اصحاب رسول ﷺ کے ایمان جیسا ایمان مانگنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام 17 رمضان المبارک معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی فکری نشست سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فکری نشست میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر حاجی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ اشفاق چشتی، مفتی خلیل حنفی، علامہ عثمان سیالوی و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 929889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش