0
Thursday 29 Apr 2021 20:59

دھرنے کے 27 دن گزرنے پر بھی حکومت کی بے حسی جاری ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

دھرنے کے 27 دن گزرنے پر بھی حکومت کی بے حسی جاری ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مزار قائد کراچی پر شیعہ لاپتہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج دھرنے کا ستائیسواں دن ہے، یہ پاکستان کی شیعہ تاریخ کا طویل دھرنا ہے اور پاکستان اور دنیا کا پرامن ترین دھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ستائیس دن گزرنے پر بھی حکومت کی بے حسی جاری ہے، عمران خان ہوں یا صدر مملکت یا مقتدر اداروں کے سرکردہ افراد کسی کو یہ خیال تک نہیں آیا کہ وہ ان بے سہارا خاندانوں کے پاس آکر دلجوائی کرتا، یہاں دھوپ میں بیٹھی سید زادیوں کے چہرے جھلس گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی یہ بےحسی اسکو لے ڈوبے گی، حکومت کفر سے چل سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں، عمران خان اگر تم لوگوں کو انصاف نہیں دو گے تو آئندہ حکومت میں آنے کا سوچنا بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے لاپتہ عزادار رہا نہیں ہوتے، ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے، یہاں صرف ایک شخص کو گرفتار کرنے پر کتنی توڑ پھوڑ ہوئی، لیکن ہم علی (ع) و فاطمہ (س) کے ماننے والے ہیں، جو اپنے امام (عج) کا انتظار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش