0
Thursday 29 Apr 2021 21:12

لاہور، شیعہ علماء کونسل یوم القدس ریلی 24 رمضان کو نکالے گی

لاہور، شیعہ علماء کونسل یوم القدس ریلی 24 رمضان کو نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں "اسلام ٹائمز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کے حکم اور علامہ ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر غیور مسلمانان پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ الوداع کو یوم القدس مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے پی آئی اے آفس تک القدس ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کی قیادت علماء کرام کریں گے جبکہ اس ریلی میں دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائر ریاست ہے جس کا وجود کسی طور تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کا دن بہت قریب ہے، اور وہ دن دور نہیں جب دنیا اسرائیل کو مکڑی کے جالے کی طرح ٹوٹتا دیکھے گی۔ علامہ سبزواری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام غیور مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے کاز کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 929891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش