0
Thursday 29 Apr 2021 21:24

گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی سکول یکم مئی سے 17 مئی تک بند

گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی سکول یکم مئی سے 17 مئی تک بند
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی سکولوں کو یکم مئی سے 17 مئی تک بند کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز گلگت بلتستان میں کرونا کے 16 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوا تھا۔ جی بی میں زیر علاج کویڈ کے مریضوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے جن میں 14 سیاح بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش