QR CodeQR Code

یمن، جارح سعودی عرب کی جنگی کشتی جل کر تباہ

29 Apr 2021 21:51

عرب ای مجلے الخبر الیمنی کیمطابق یمن کے مشرقی صوبے المہرہ کی بندرگاہ نشطون پر لنگر انداز ایک سعودی جنگی بحری بیڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے باعث وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں جارح سعودی عرب کا ایک جنگی بحری بیڑہ آگ لگنے سے تباہ ہو گیا ہے۔ عرب ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق یمن کے مشرقی صوبے المہرہ کی بندرگاہ نشطون پر لنگر انداز ایک سعودی جنگی بحری بیڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جارح سعودی عرب کے مذکورہ جنگی بحری بیڑے کے آگ کی لپیٹ میں چلے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی اس کے ذریعے سمندر سے 3 ٹن منشیات برآمد کی گئی تھی جس کے باعث اب صوبہ المہرہ کے ریاض مخالف قبائل میں ممکنہ سعودی ردعمل کے باعث خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ الخبر الیمنی کا لکھنا ہے کہ صوبہ المہرہ کے قبائل کے خوف و ہراس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ سعودی عرب کا ردعمل صرف اس صوبے کے ریاض مخالف عناصر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہی نہیں ہو گا بلکہ اس مرتبہ سعودی عرب "عیسی بن عفراز" کی سربراہی میں پورے صوبے پر اپنے وفادار جنگجوؤں کو مسلط کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 929894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929894/یمن-جارح-سعودی-عرب-کی-جنگی-کشتی-جل-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org