0
Thursday 29 Apr 2021 22:08

عراق، دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار

عراق، دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ عراق میں قابض امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ عراقی چینل صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ امریکی فوجی قافلے کو عراقی دارالحکومت بغداد میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے بم حملوں میں گذشتہ کچھ ماہ سے بہت زیادہ تیزی آئی ہے جس کے باعث اب امریکی فوج نقل و حمل کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی مدد لینے پر مجبور ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2020ء کے ماہ جنوری میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک امریکی کارروائی میں جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ملک میں موجود غیر ملکی خصوصا امریکی فورسز کو فوری طور پر ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا تھا جس پر عملدرآمد میں امریکی فوج ہنوز لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش