0
Thursday 29 Apr 2021 22:09

بشیر میمن کو فائز عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کیلئے کبھی نہیں کہا، عمران خان

بشیر میمن کو فائز عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کیلئے کبھی نہیں کہا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو کبھی بھی فائز عیسیٰ کے خلاف کیسز بنانے یا تحقیقات کے لیے نہیں کہا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بشیر میمن صرف اومنی گروپ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش رفت پر بریف کرتے تھے، ریفرنس فائل کرنے کا کام تو بشیرمیمن کا ہی نہیں تھا، البتہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر تحقیقات کے لیے کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، نہ ہی انہیں کبھی خاتون اول کی تصویر کے معاملے میں مریم نواز پر دہشت گردی کا مقدمہ بنانے کا کہا، نہ ہی انہیں کبھی مریم نواز، نون لیگ یا پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کا کہا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر ضرور کہا تھا کہ تحقیقات کریں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی خارجہ اور دفاع کا وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی اقامہ اور تنخواہ لیتا ہو؟ انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کابینہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں، ابوبکر خدا بخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ جہانگیر ترین کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے معاملے میں انصاف ہوگا اور جہانگیر ترین کے معاملے پر ملاقات کرنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش