QR CodeQR Code

جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمنی ایندھن کا ایک اور بحری بیڑہ روک لیا

29 Apr 2021 22:30

یمنی نیوز چینل المسیرہ کیمطابق یمنی وزارت تیل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ضروری جانچ پڑتال اور اقوام متحدہ کیجانب سے اجازت نامے کے حصول کے باوجود کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے "تانگو" کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن لے جانے والے ایک اور بحری بیڑے کو روک لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23 ہزار 960 ٹن کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے کو جارح سعودی فورسز کی جانب سے یمنی سرحدی محاصرے کے باعث ضروری لائسنس کے باوجود روک لیا گیا ہے۔ یمنی نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزارت تیل کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ ضروری جانچ پڑتال اور اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت نامے کے حصول کے باوجود کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے "تانگو" کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ یمنی وزارت تیل کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے تاحال 6 نئے بحری بیڑوں کو روکا گیا ہے جن میں سے 1 کروڈ آئل جبکہ باقی 5 بحری بیڑے 12 لاکھ 80 ہزار 35 لٹر پٹرول و ڈیزل کے حامل ہیں جبکہ مذکورہ ایندھن کو عوامی نقل و حمل و صحت کے مراکز پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بجلی کی پیداوار کے لئے بھی استعمال کیا جانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 929899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929899/جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-نے-یمنی-ایندھن-کا-ایک-اور-بحری-بیڑہ-روک-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org