0
Thursday 29 Apr 2021 22:30

جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمنی ایندھن کا ایک اور بحری بیڑہ روک لیا

جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمنی ایندھن کا ایک اور بحری بیڑہ روک لیا
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن لے جانے والے ایک اور بحری بیڑے کو روک لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23 ہزار 960 ٹن کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے کو جارح سعودی فورسز کی جانب سے یمنی سرحدی محاصرے کے باعث ضروری لائسنس کے باوجود روک لیا گیا ہے۔ یمنی نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزارت تیل کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ ضروری جانچ پڑتال اور اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت نامے کے حصول کے باوجود کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے "تانگو" کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ یمنی وزارت تیل کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے تاحال 6 نئے بحری بیڑوں کو روکا گیا ہے جن میں سے 1 کروڈ آئل جبکہ باقی 5 بحری بیڑے 12 لاکھ 80 ہزار 35 لٹر پٹرول و ڈیزل کے حامل ہیں جبکہ مذکورہ ایندھن کو عوامی نقل و حمل و صحت کے مراکز پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بجلی کی پیداوار کے لئے بھی استعمال کیا جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش