0
Thursday 29 Apr 2021 22:49

نوشہرہ میں خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا

نوشہرہ میں خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں پسند کی شادی پر ہونے والے تنازع میں تین خواتین سمیت پاچ افراد قتل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اكبر پورہ بانڈہ شيخ اسماعيل كلے ميں پسند کی شادی پر ہونے والی دشمنی پانچ افراد کی جان لے گئی، جب کہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ كچھ عرصہ قبل انور علی ساكن بانڈہ شيخ اسماعيل نے پسند كی شادی کی تھی، جس پر انور علی كے سسرال والے اس سے ناراض تھے۔ کچھ عرصے قبل انور علی کی بیوی کو بھی تھانہ چمكنی كی حدود ميں فائرنگ كركے قتل كر دیا گیا تھا۔

آج ملزمان نے انور علی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے راج ولی ولد حبيب الرحمان، انور علی، انور علی كی 2 بہنيں اور ماں جاں بحق، جب کہ بھائی نواب علی اور راج علی کی بیوی زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوليس  نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد كو محفوظ كر ليا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علا قے ميں سرچ آپريشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 929902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش