0
Friday 30 Apr 2021 02:06

پشاور، مزید کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، خلاف ورزی پر 2 اسکول سیل

پشاور، مزید کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، خلاف ورزی پر 2 اسکول سیل
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقوں سوریزئی، غریب آباد، شگھالی بالاں اور شگھالی پایاں کے علاقوں میں آج رات نو بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ دریں اثنا پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امین کالونی میں پاکستان پبلک اسکول، جب کہ لنڈی ارباب کے علاقے میں اقرا اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔ ان اسکولوں میں پابندی کے باوجود طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود ان اسکولوں میں طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔ جس اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام اسکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے وضح کردہ کورونا ایس او پیز و ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 929905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش