QR CodeQR Code

ایک قوم بن کر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

29 Apr 2021 23:22

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، اس مشکل وقت میں حوصلے اور استقامت کے ساتھ پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک قوم بن کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، کورونا وائرس جان لیوا اور انتہائی خطرناک ہے، مذاق نہ سمجھا جائے، ایس او پیز پر عمل اور بار بار وضو کرنے سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کا فرنٹ لائن پر آکر علاج کرنیوالے ڈاکٹروں کے انسانی جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج، رینجرز و پولیس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، اس مشکل وقت میں حوصلے اور استقامت کے ساتھ پھیلاؤ کو روکنا ہوگا، علماء کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا وائرس سے نجات اور متاثرین کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔


خبر کا کوڈ: 929913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929913/ایک-قوم-بن-کر-کورونا-کے-پھیلاؤ-کو-روکنے-کیلئے-مثبت-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org