0
Thursday 29 Apr 2021 23:43

جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو کراچی تا کشمور یوم بدر منایا جائیگا

جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو کراچی تا کشمور یوم بدر منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ 30 اپریل کو حق و باطل کے درمیان پہلا معرکہ ”یومِ بدر“ کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد ہونگے، جن سے جماعت اسلامی کے رہنماء اسلام و کفر کے درمیان پہلے معرکہ پر اظہار خیال کریں گے، جبکہ علماءکرام اپنے جمعہ کے خطاب میں بھی بدر کے مقام پر ایمان و جذبہ کے ساتھ سرشار مجاہدین نے کس طرح اپنے سے زیادہ لشکر کو شکست دی، اظہار خیال کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی ٹھٹھہ، نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن جیکب آباد، ممتاز حسین سہتو میرپورخاص، حافظ نصراللہ عزیز کراچی، نواب مجاہد بلوچ لاڑکانہ، مولانا عبدالقدوس احمدانی شہداد کوٹ میں یومِ بدر کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 929919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش