0
Friday 30 Apr 2021 02:35

پی آئی اے کے تین جہاز چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لیکر وطن پہنچ گئے

پی آئی اے کے تین جہاز چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لیکر وطن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لے کر وطن پہنچ گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ کی شب کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے 3 خصوصی بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے روانہ کیے گئے تھے جن کی کورونا ویکسین کے ہمراہ پاکستان آمد کا سلسلہ جمعرات کو جاری رہا۔ ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا ویکسین کی ترسیل حکومت پاکستان کی ہدایات پر کی جارہی ہیں، مجموعی طور ہر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 929933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش