0
Friday 30 Apr 2021 02:41

سری لنکن حکومت نے عوامی مقامات پر برقع پر پابندی کی منظوری دیدی

سری لنکن حکومت نے عوامی مقامات پر برقع پر پابندی کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ سری لنکن کابینہ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کی منظوری دیدی ہے۔ سری لنکا کی کابینہ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے یا چہرہ مکمل ڈھانپنے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے تاہم پابندی کے اطلاق سے پہلے پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی جہاں حکومت کی اکثریت ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے نے پابندی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزری قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکا نے ملک بھر میں ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے برقع پہننے کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 929934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش