0
Friday 30 Apr 2021 02:59

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1776 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89078 روپے ہوگٸی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھکر 1360 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے بڑھکر 1165.98 روپے ہوگٸی۔
خبر کا کوڈ : 929936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش