0
Friday 30 Apr 2021 03:05

اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے باعث اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال عیدالفطر کے موقع پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لیے کسی بھی مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300 ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔

رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے عدم اجرا سے نئے اور کرارے نوٹوں کے خواہشمندوں کا دباؤ کرنسی نوٹوں کی مارکیٹوں پر بڑھ جائے گا جس کی وجہ سے نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنسی ڈیلر دس روپے کی نئی گڈی پر اضافی 200 سے 400 روپے وصول کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش