0
Friday 30 Apr 2021 10:49

بریگیڈیئر جنرل حجازی جہاد فی سبیل اللہ کی حالت میں لقاءاللہ سے پیوست ہوئے ہیں، رہبر انقلاب

بریگیڈیئر جنرل حجازی جہاد فی سبیل اللہ کی حالت میں لقاءاللہ سے پیوست ہوئے ہیں، رہبر انقلاب
اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف کمانڈر و ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی کی وفات پر لبنانی و فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سپہ سالاروں سید حسن نصراللہ اور اسمعیل ہنیہ کے تسلیتی پیغامات کا مکتوب جواب دیا ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل اور حماس کے سیکرٹری سیاسیات کے نام اپنے الگ الگ جوابی پیغامات میں لکھا ہے کہ سردار حجازی کی وفات پر آپ کے محبت ناموں کا شکرگزار ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سید حسن نصراللہ کے جوابی پیغام میں لکھا کہ مرحوم حجازی نے اپنی پوری زندگی جہاد فی سبیل اللہ کی حالت میں گزاری اور وہ جہاد فی سبیل اللہ کی حالت میں ہی اللہ سے ملاقات کو گئے جبکہ یہ ایک مبارک اور قابل رشک انجام ہے، اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سید مقاومت کے نام پیغام کے آخر میں حزب اللہ کے مجاہدین کو سلام کہتے ہوئے سید حسن نصراللہ کی سلامتی کی دعا کی اور لکھا کہ خداوند تعالی جنابعالی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اسلام و مسلمانوں کے لئے آپ کی برکات کو جاری و ساری رکھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات کے نام اپنے علیحدہ جوابی پیغام میں لکھا کہ مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے نہ صرف ہماری تمام ہمدردیاں فلسطینی مجاہد بھائیوں کے ساتھ ہیں بلکہ ہم خود بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ رہبر انقلاب نے لکھا کہ ہم فلسطینی مجاہد بھائیوں کے ساتھ ایک ہی مورچے میں موجود ہیں اور خداوند قادرِ حکیم سے فلسطینی قوم کی نصرت کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے حماس کے کارکنوں کو سلام کہتے ہوئے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ اللہ تعالی آپ کو عظیم اجر کے حامل اور اس پرافتخار رستے میں اپنی مدد و نصرت سے نوازے۔
خبر کا کوڈ : 929984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش