QR CodeQR Code

کورونا وائرس، امریکا کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچ گئی

30 Apr 2021 10:53

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی کورونا وائرس کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچا دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے امداد میں کورونا وائرس میں فوری نتائج دینے والی تقریباََ دس لاکھ ٹیسٹ کٹس بھی دی گئی ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔ مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 929985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929985/کورونا-وائرس-امریکا-کی-پہلی-ہنگامی-امداد-بھارت-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org