QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کا نیا ریکارڈ، 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز

30 Apr 2021 12:20

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے اور اب تک کورونا سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3498 ہلاکتوں میں سے 771 مہاراشٹرا، 295 دہلی، 270 کرناٹکا، 251 چھتیس گڑھ، 180 گجرات، 158 راجستھان، 145 جھاڑکھنڈ، 137 پنجاب اور 107 ریاست تامل ناڈو سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مہاراشٹرا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد تقریباً 68 ہزار ہے، اس کے بعد دہلی میں 15700 سے زائد، کرناٹکا میں تقریباً 14 ہزار، تامل ناڈو 12 ہزار سے زائد، اترپردیش 11 ہزار سے زائد، مغربی بنگال تقریباً 9 ہزار جب کہ پنجاب اور چھتیس گڑھ میں 8 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 929991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929991/بھارت-میں-کورونا-کا-نیا-ریکارڈ-3-لاکھ-86-ہزار-سے-زائد-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org