QR CodeQR Code

عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

30 Apr 2021 16:54

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتا دیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جس نے کرپشن کو فروغ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتا دیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی، عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جس نے احتساب کا نعرہ لگا کر کرپشن کو فروغ دیا۔


خبر کا کوڈ: 930010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930010/عمران-خان-کو-بدترین-حکمران-کے-طور-پر-یاد-رکھا-جائے-گا-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org