QR CodeQR Code

یمن، جارح سعودی عرب کیطرف سے مأرب پر 20 سے زائد ہوائی حملے

30 Apr 2021 16:55

یمنی خبررساں ایجنسی سبأنیٹ کیمطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے صراوح نامی علاقے پر 18 مرتبہ جبکہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی رسد کاٹنے کی غرض سے مدغل پر 2 مرتبہ ہوائی حملہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ مأرب میں مختلف مقامات پر 20 سے زائد مرتبہ ہوائی حملہ کیا گیا ہے جبکہ شہر مأرب کے نزدیک یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز اور قابض سعودی فوجی اتحاد کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ یمنی خبررساں ایجنسی سبأنیٹ کے مطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے صراوح نامی علاقے پر 18 مرتبہ جبکہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی رسد کاٹنے کی غرض سے مدغل پر 2 مرتبہ ہوائی حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر مأرب کے اردگرد کے علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز اور جارح سعودی فوجی اتحاد کے درمیان شدید ترین لڑائی جاری ہے جبکہ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صنعاء فورسز نے شہر مأرب سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود "المیل" نامی علاقے تک پیشقدمی حاصل کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930011/یمن-جارح-سعودی-عرب-کیطرف-سے-ما-رب-پر-20-زائد-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org