0
Friday 30 Apr 2021 17:07

کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی، صدر مملکت

کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں، انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ حضور ﷺ نے مسلمانوں کو نظم و ضبط سکھایا۔ حضور ﷺ کی امت ہونے کے واسطے نبی ﷺ کی ہدایات پر عمل کریں۔ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔ علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ ضرورت پڑنے پر بازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں۔ ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ قوم احتیاط کرے کیونکہ حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش