0
Friday 30 Apr 2021 17:32

چمن بارڈر ہفتے میں 7 دن آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

چمن بارڈر ہفتے میں 7 دن آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے پاک افغان سرحد چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو ہفتے میں 7 دن آمدورفت کے لیے کھول دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق چمن بارڈر دن میں 18گھنٹے کھلا رہے گا۔ چمن بارڈر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک تجارت کے لیے چھ دن کھلا رہتا تھا مگر پاسپورٹ پر سفر والوں کو صرف ہفتے کے روز آنے جانے کی اجازت تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 مارچ 2020ء کو کرونا وائرس کی وجہ سے بارڈر بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت طورخم بارڈر سے افغانستان کے راستے تجارتی سامان ازبکستان روانہ ہوگیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 930018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش