0
Friday 30 Apr 2021 22:19

بڈگام کشمیر میں آکسیجن اور ادویات کی سپلائی یقینی بنائی جائے، آغا روح اللہ موسوی

بڈگام کشمیر میں آکسیجن اور ادویات کی سپلائی یقینی بنائی جائے، آغا روح اللہ موسوی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی موسوی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ خصوصاً ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اور شعبہ صحت کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس عالمگیر وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام مشینری کو متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت سے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ آکسیجن کی وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جن علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اُن میں مریضوں کیلئے آکسیجن اور ضروری ادویات کے علاوہ اشیائے خورد و نوش کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 930020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش