QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم تحریک لبیک کے 25 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور

30 Apr 2021 17:49

پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتار کے بعد ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، انہوں نے ایئرپورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر کراچی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں 25 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر کراچی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کالعدم تحریک لبیک کے 25 سے زائد کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی فی کس 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتار کے بعد ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، انہوں نے ایئرپورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 930021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930021/کراچی-کالعدم-تحریک-لبیک-کے-25-سے-زائد-ملزمان-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org