0
Friday 30 Apr 2021 18:44

ایم ڈبلیو ایم نے فیروز والا میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

ایم ڈبلیو ایم نے فیروز والا میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کو بہترین تنظیمی فعالیت کی بنا پر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ میں الیکشن کی تیاری اور تنظیمی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاوس لاہور میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب اسد عباس نقوی کے زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں صوبہ پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور سیکرٹری فنانس رائے ناصر علی نے شرکت کی۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی کی ھدایات پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنی ٹیم کیساتھ اجلاس میں شرکت کی۔

مرکزی سطح پر شعبہ خواتین اور شعبہ سیاسیات نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کی ذمہ داریاں بھی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور  کو سونپی جائیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کو بھی شعبہ خواتین لاہور کے تحت تنظیمی طور پر چلایا جائے، میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ میں الیکشن کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جلد تنظیم سازی کا بھی آغاز کر دیا جاۓ گا۔ مرکز کی ہدایات کے مطابق الیکشن میں خواتین بھرپور کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پر حنا تقوی نے مرکز کی طرف سے اُن پر کیے جانیوالے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 930025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش