QR CodeQR Code

کوئٹہ، رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سابق صوبائی وزیر مجیب الرحمٰن کورونا سے متاثر

30 Apr 2021 19:15

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کا بھی نزلہ زکام بخار اور سینے کے انفیکشن کے باعث کروایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تینوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کی تیسری لہر سے اراکین اسمبلی اور اعلٰی شخصیات بھی متاثر ہونے لگیں، رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سابق صوبائی وزیر مجیب الرحمٰن کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سابق صوبائی وزیر مجیب الرحمٰن محمد حسنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کا بھی نزلہ زکام بخار اور سینے کے انفیکشن کے باعث کروایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تینوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
 


خبر کا کوڈ: 930029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930029/کوئٹہ-رکن-اسمبلی-احمد-نواز-بلوچ-اور-سابق-صوبائی-وزیر-مجیب-الرحم-ن-کورونا-سے-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org