QR CodeQR Code

موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان وہ ترقی کرے گا جو پہلے کبھی نہیں کی، بشریٰ رند

30 Apr 2021 19:54

اپنے بیان میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے بخیر و خوبی اپنی ڈھائی سالہ مدت پوری کرلی ہے اور انشاءاللہ باقی ڈھائی سال بھی پورے کرے گا اور صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ڈھائی سالوں میں موجودہ حکومت نے مختلف محکمہ جات میں بے روزگار تعلیم یافتہ افراد کو مختلف کیٹیگری میں سرکاری ملازمتیں دیکر ان کے چولہے گرم کئے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان وہ ترقی کرے گا جو پہلے کبھی نہیں کی۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں بہتر انداز میں حکومت اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں اپنے بیان میں کہا کہ تعمیری ترقیاتی کاموں کی تکمیل عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی۔ بلوچستان کے جائز و بنیادی مسائل فوری طور پر جام کمال کی قیادت میں حل ہو رہے ہیں۔ وہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور احتجاعی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کو منصوبہ بندی کرتے وقت اولین فوقیت دیتے ہیں۔ پورے صوبے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی ڈھائی سالہ ک کارکردگی سے صوبے کے عوام مطمئن اور خوش ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرنے تک عوام سے کئے گئے تمام وعدے پوری کرکے تمام شعبہ جات میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی۔

بشری رند نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے بخیر و خوبی اپنی ڈھائی سالہ مدت پوری کرلی ہے اور انشاءاللہ باقی ڈھائی سال بھی پورے کرے گا اور صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ڈھائی سالوں میں موجودہ حکومت نے مختلف محکمہ جات میں بے روزگار تعلیم یافتہ افراد کو مختلف کیٹیگری میں سرکاری ملازمتیں دیکر ان کے چولہے گرم کئے۔ انہوں نے کہا کہ امسال صوبائی حکومت نے بے شمار ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ان اسکیمات سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور ملک میں ترقی و خوشحالی کا سبز انقلاب آئے گا۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان محترم جام کمال، بلوچستان میں تعلیم، صحت اور مواصلات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس حکومت نے سڑکوں کی تعمیر پر خاصی توجہ دی ہوئی ہے جو علاقے میں خوشحالی لائے گی اور آمدورفت میں لوگوں کو سہولیات میسر ہونگی۔
 


خبر کا کوڈ: 930042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930042/موجودہ-حکومت-کے-دور-میں-بلوچستان-وہ-ترقی-کرے-گا-جو-پہلے-کبھی-نہیں-کی-بشری-رند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org