QR CodeQR Code

گریٹر اسرائیل کا احمقانہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، ناصر عباس شیرازی

اسرائیل کا وجود عالم اسلام کی پشت میں خنجر ہے، ایم ڈبلیو ایم

قبلہ اول کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو بھی باہم  ہونا ہو گا، مقررین کے خطابات

30 Apr 2021 20:10

قومی مرکز لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کریں۔ قبلہ اول کی آزادی اب زیادہ دور نہیں رہی۔ جس طرح مسلمان فرانس کے مسئلہ پر ایک آواز بن کر اٹھے ہیں اسی طرح اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کیخلاف اٹھنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سیمینار بعنوان "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے'' منعقد کیا گیا، جس میں ملک کی نامور مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اگر یہود و نصاری اسرائیل کی بقا کیلیے یکجا ہیں تو پھر قبلہ اول کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو بھی باہم  ہونا ہو گا۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کو متحد کرنے کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کا وجود عالم اسلام کی پشت میں خنجر کی مانند ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جدوجہد کرنے کیساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں کیلئے بھی اپنی آواز بلند کی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے  صیہونی مظالم  روکنے کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل  سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یہودیوں نے ہولوکاسٹ کے بہانے مسلمانوں کو قتل کیا چاہے وہ معصوم بچے ہی کیوں نہ ہوں۔ اسرائیل صرف مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔ڈورون ٹیکنالوجی ائرن مزائل سمیت جدید جنگی ہتھیار  اسرئیل کے پاس ہیں، مگر وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ شیعہ سنی مل کر جب بھی ظلم کے مقابلے میں آئیں، اسلام دشمنوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ گریٹر اسرائیل کا احمقانہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جس طرح آج ہم یہاں شیعہ سنی اکھٹے ہوئے ہیں اسی طرح فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے مسلمان حکمران ان شا اللہ متحد ہوں گے۔

بیرسٹر عامر نے کہا کہ اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کریں۔ قبلہ اول کی آزادی اب زیادہ دور نہیں رہی۔ جس طرح مسلمان فرانس کے مسئلہ پر ایک آواز بن کر اٹھے ہیں اسی طرح اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کیخلاف اٹھنے کی ضرورت ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ آج کا یہ شیعہ سنی اجتماع اس امر کا اظہار ہے کہ یوم القدس کو منانے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ فلسطین کی آزادی کے بغیر عالم اسلام کو دشمن قوتوں کے مظالم سے نجات نہیں مل سکتی۔


خبر کا کوڈ: 930043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930043/اسرائیل-کا-وجود-عالم-اسلام-کی-پشت-میں-خنجر-ہے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org