QR CodeQR Code

عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ثناء بلوچ

30 Apr 2021 20:19

اپنے پیغام میں رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیا جائے، کورونا وائرس کی تیسری لہر نے نہ صرف دنیا بلکہ ہر گھر میں خوف کی فضا اور پریشانی پیدا کر دی ہے، دنیا کے بہت سے ممالک میں دنیا جہاں کی سہولیات موجود ہیں لیکن کورونا کا مقابلہ نہیں کر پا رہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کورونا پرکنٹرول حاصل نہیں کرسکے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں صحت کے شعبے میں سہولیات مستحکم نہیں، ہمیں اپنے طور پر اس وبا سے بچاﺅ کیلئے اپنے معاملات زندگی محدود کرنا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پیغام میں کیا۔ ثناء بلوچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیا جائے، کورونا وائرس کی تیسری لہر نے نہ صرف دنیا بلکہ ہر گھر میں خوف کی فضا اور پریشانی پیدا کر دی ہے، دنیا کے بہت سے ممالک میں دنیا جہاں کی سہولیات موجود ہیں لیکن کورونا کا مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں صحت کی سہولیات اتنی مستحکم نہیں اور ہم نے اپنے طور پر کورونا کا مقابلہ اور اس تیسری لہر کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہم سب کو اپنے روزمرہ کی معاملات زندگی میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی کام گھر میں ہو سکتا ہے تو پھر دکانوں، بازاروں اور رش میں جانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ اس سلسلے میں تمام عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 930044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930044/عوام-سے-اپیل-ہے-کہ-کورونا-کی-ایس-او-پیز-پر-عملدرآمد-یقینی-بنائیں-ثناء-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org