0
Friday 30 Apr 2021 20:35

بشیر میمن کے الزامات مسترد، خواجہ آصف کے سوا کسی کیخلاف تحقیقات کا نہیں کہا، عمران خان

بشیر میمن کے الزامات مسترد، خواجہ آصف کے سوا کسی کیخلاف تحقیقات کا نہیں کہا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بشیر میمن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے سوا کسی کے خلاف تحقیقات کا نہیں کہا، جہانگیر ترین کے معاملے پر ملنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بشیر میمن صرف اومنی گروپ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں پیشرفت پر بریف کرتے تھے، ریفرنس فائل کرنے کا کام تو بشیر میمن کا نہیں تھا، البتہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر تحقیقات کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کے تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، نہ ہی انہیں کبھی خاتون اول کی تصویر کے معاملے میں مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کہا، نہ ہی انہیں کبھی مریم نواز، نون لیگ یا پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کا کہا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر ضرور کہا تھا کہ تحقیقات کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی خارجہ اور دفاع کا وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی اقامہ اور تنخواہ لیتا ہو؟ انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کابینہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں، ابوبکر خدا بخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ جہانگیر ترین کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے معاملے میں انصاف ہوگا اور جہانگیر ترین کے معاملے پر ملاقات کرنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 930046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش