0
Friday 30 Apr 2021 20:46

بشیر میمن نے اپنی پوزیشن کو استعمال کرکے اپنے بیٹے کے کاروبار کو فائدہ دیا، شہباز گل

بشیر میمن نے اپنی پوزیشن کو استعمال کرکے اپنے بیٹے کے کاروبار کو فائدہ دیا، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے گئے۔ بشیر میمن بتائیں آپ کے پاس ثبوت ہیں جو وزیراعظم نے کہا؟  عمران خان نے بشیر میمن کو جو کام کرنے کی بات کی تھی وہ کابینہ کے سامنے کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بشیر میمن بتائیں کیا ان کی کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کی کمپنی ہے؟ بشیر میمن بتائیں کیا جنوبی وزیرستان میں 3 ملیں ہیں؟ بشیر میمن بتائیں کیا ان کی کمپنی لاہور، فیصل آباد اور سندھ میں ملز پام آئل درآمد کرتی ہیں؟ شہباز گل نے کہا کہ  عدالت نے بشیر میمن کے بیٹے کو منع کیا کہ جعلی نام کے ساتھ گھی نہ بیچیں۔ کہا گیا کہ بشیر میمن کے بیٹے کی کمپنی پر چھاپے مارے گئے۔ جب عدالتی حکم پر چھاپہ پڑا تو کہا گیا ہماری تو پروڈکشن ہی نہیں ہو رہی۔ رسیدوں سے ثابت ہوتا کہ گھی دکانوں پر بک رہا ہے۔ اگر گھی بک رہا ہے تو پروڈکشن کہاں ہو رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں ٹیکس سے بچنے کے لیے ملز لگائی جاتی ہیں۔ کیا ایف آئی اے کو تحقیقات نہیں کرنی چاہیئے؟ کیا بشیر میمن نے اپنی پوزیشن کو استعمال کرکے اپنے بیٹے کے کاروبار کو فائدہ نہیں دیا؟ ان کو معلوم تھا کہ یہ ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔ ان ساری باتوں کی تحقیقات ہونگی بشیر میمن کوجواب دینا پڑے گا،۔
شہباز گل نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی ضمنی انتخابات کے حق میں نہیں تھے۔ این اے 249 الیکشن کا نتیجہ افسوسناک ہے۔ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ این اے 249 الیکشن سے متعلق تمام پارٹیوں کو تحفظات تھے۔ این اے 249 میں کورونا صورتحال میں الیکشن کرایا گیا۔ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا خیال تھا کہ الیکشن تاخیر سے ہوں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے کہتے ہیں آئے الیکشن اصلاحات پر تجاویز دیں۔ اپوزیشن جماعتیں نہ بھی آئے تو الیکشن اصلاحات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا الیکشن ریفارم کا مطالبہ درست ہے۔ لوگوں کی غلط فہمیوں اور ڈر کو ختم کرنا چاہیے۔ اگلاالیکشن انتخابی اصلاحات سے کرائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 930049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش