QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی درخواست، حکومت کا 3 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

30 Apr 2021 20:50

جائزہ کمیٹی میں وزارت داخلہ کے دو جوائنٹ سیکرٹریز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم جماعت تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ مجریہ 1997 کے تحت حکومت سے اپیل کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارتِ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کی درخواست کا جائزہ  لیا گیا۔ جس کے بعد حتمی فیصلے کے لیے کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے دو جوائنٹ سیکرٹریز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم جماعت تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ مجریہ 1997 کے تحت حکومت سے اپیل کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 930050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930050/کالعدم-تحریک-لبیک-سے-پابندی-ہٹانے-کی-درخواست-حکومت-کا-3-رکنی-کمیٹی-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org