0
Friday 30 Apr 2021 22:07

خلیج فارس میں داخل ہونیوالی ہر کشتی پر نزدیک سے نظر رکھے ہوئے ہیں، ایڈمرل تنگسیری

خلیج فارس میں داخل ہونیوالی ہر کشتی پر نزدیک سے نظر رکھے ہوئے ہیں، ایڈمرل تنگسیری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ پاسداران کی بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے "خلیج فارس و سواحل مکران قومی کانفرس" سے خطاب کرتے ہوئے تأکید کی ہے کہ سپاہ پاسداران اور ملکی مسلح افواج خلیج فارس میں داخل ہونے والے دشمن کے ہر بیڑے کی چھان پھٹک کرتی اور اس کی ہر حرکت کا نزدیک سے جائزہ لیتی ہیں۔ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج خلیج فارس میں داخل ہونے والی ہر کشتی "آبنائے ہرمز میں رستے کے تعین سے متعلق قانون" کے تحت اپنا مکمل تعارف کروانے پر مجبور ہے۔ سپاہ پاسدارن کی بحری افواج کے کمانڈر نے خلیج فارس و مکران جیسے اہم جیوپولیٹیکل و تزویراتی علاقے میں ایران کے انتہائی موثر کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایرن کی موجودگی صرف فوجی نوعیت کی ہی نہیں بلکہ پورے علاقے میں اقتصادی و سیاسی اعتبار سے بھی ایران کا کردار انتہائی موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران حتی عالمی سطح کے تہذیبی میدان میں بھی تزویراتی حیثیت کا حامل ہے۔ ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس خطے کی اہمیت کی جانب‌ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس نہ صرف ایشیائی و یورپی ممالک کے لئے پیشرفت و اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ بلکہ بحری اور ہوائی سمیت مختلف اعتبار سے عالمی تجارت کے لئے بھی انتہائی اہم اور تزویراتی مقام ہے۔
خبر کا کوڈ : 930061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش