0
Friday 30 Apr 2021 22:29

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم مئی”عالمی یوم مزدور“ کے موقع پر کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدور مزدوروں کی جدوجہد یاد دلاتا ہے، مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کی تعریف، مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ دینے والا نظام کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ مزدوروں کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کو تحفظ صرف اسلامی نظام ہی دے سکتا ہے، کیپٹل ازم، سوشل ازم اور کیمونزم اس میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں پر ستم تو ڈھائے گئے لیکن ان کا تحفظ نہ ہو سکا، رسول کریم کا ارشاد ہے۔ ”قیامت کے دن جن تین آدمیوں کے خلاف میں مدعی ہوں گا ان میں ایک وہ شخص جو کسی کو مزدور رکھے اور اس سے پورا پورا کام لے مگر مزدوری پوری نہ دے“۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے، وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدوروں کی عزت اور وقار کو تحفظ دے۔
خبر کا کوڈ : 930067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش