QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، مذاکرات کامیاب، 3 روز سے جاری احتجاج ختم

30 Apr 2021 22:37

نعشوں کی تدفین کر دی گئی، لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں دو نوجوانوں کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا 3 دن سے جاری تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مظاہرین اور صوبائی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آئی جی ایف سی اور کمشنر ڈیرہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے پر جنوبی وزیرستان میں تین روز سے جاری احتجاج ختم اور نعشوں کی تدفین کر دی گئی، لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں دو نوجوانوں کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا 3 دن سے جاری تھا۔ کمشنر عامر لطیف کے مطابق تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 930068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930068/جنوبی-وزیرستان-مذاکرات-کامیاب-3-روز-سے-جاری-احتجاج-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org