QR CodeQR Code

دہلی کے پاس ابھی ویکسین دستیاب نہیں، لائن نہ لگائیں، اروند کیجریوال

30 Apr 2021 22:58

دہلی کے وزیراعلٰی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا ٹیکہ فی الحال دستیاب نہیں ہے، اسلئے لوگ کل سے ویکسینیشن مراکز پر لائن نہیں لگائیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر سے شروع ہورہی 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ویکسینیش مہم کے سلسلہ میں کہا کہ ابھی حکومت کے پاس ویکسین دستیاب نہیں ہے، اس لئے لوگ ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔ اروند کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ کورونا کا ٹیکہ فی الحال دستیاب نہیں ہے، اس لئے لوگ کل سے ویکسینیشن مراکز پر لائن نہیں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین آتے ہی ہم تمام کو معلومات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مراکز پر بھیڑ لگنے سے سوشل ڈسٹینسنگ خراب ہوگی اور امن و قان میں خلل پڑ سکتی ہے۔ اس دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وباء کو گذشتہ 100 برسوں میں سب سے بڑا بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی پوری مشنری اس بحران کا مقابلہ کر رہی ہے۔ مودی نے جمعہ کے روز یہاں کابینہ کی کئی گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ میں پورے ملک میں کورونا وباء کی دوسری لہر کے سبب پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کورونا وبا کے سبب گذشتہ 100 برسوں میں انسانیت کے سامنے سب سے بڑا بحران کھڑا ہوا ہے جو پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930070/دہلی-کے-پاس-ابھی-ویکسین-دستیاب-نہیں-لائن-نہ-لگائیں-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org