0
Friday 30 Apr 2021 23:02

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم میں واپس آنے سے انکار

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم میں واپس آنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اتحاد میں واپسی کی دعوت کے باوجود اے این پی نے اپنے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے پر اتفاق کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اے این پی اور پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم میں واپس آنے کی دعوت دی تاہم اس سلسلے میں تاحال ان کی جانب سے اے این پی کی قیادت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا، اس بارے میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے بتایا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی کے معاملات الگ ہیں۔ پیپلزپارٹی نے صرف پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیئے ہیں اور وہ اتحاد کو چھوڑ کر باہر نہیں گئی جبکہ اے این پی تو پی ڈی ایم کو چھوڑ کر باہر آگئی ہے اور ہم نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ بڑی سوچ سمجھ اور مشاورت کے بعد کیا اس لیے ہماری واپسی کا کوئی امکان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 930072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش