QR CodeQR Code

ملک کی تمام جماعتوں کو آئینی، سیاسی، جمہوری حق حاصل ہے کہ وہ اتحادی سیاست کریں، لیاقت بلوچ 

30 Apr 2021 23:44

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ قومی سیاسی محاذ پر یہ ناگزیر ہے کہ سیاسی رابطے، سیاسی ڈائیلاگ زندہ رہیں، رابطوں اور ڈائیلاگ کی بندش حالات کو بند گلی کی طرف دھکیل دیتے ہیں جس سے آئینی، جمہوری، پارلیمانی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ قومی سیاسی محاذ پر یہ ناگزیر ہے کہ سیاسی رابطے، سیاسی ڈائیلاگ زندہ رہیں، رابطوں اور ڈائیلاگ کی بندش حالات کو بند گلی کی طرف دھکیل دیتے ہیں جس سے آئینی، جمہوری، پارلیمانی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی و صدر سیاسی امور لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور ان عیادت کی۔ ملاقات میں ملکی حالات، اپوزیشن تحریک اور مدارس و مساجد وقف ایکٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک کی تمام جماعتوں کو آئینی، سیاسی، جمہوری حق حاصل ہے کہ وہ اتحادی سیاست کریں یا اپنی پارٹی بنیاد پر عوامی سیاسی محاذ پر سرگرم ہوں۔ قومی سیاسی محاذ پر یہ ناگزیر ہے کہ سیاسی رابطے، سیاسی ڈائیلاگ زندہ رہیں، رابطوں اور ڈائیلاگ کی بندش حالات کو بند گلی کی طرف دھکیل دیتے ہیں جس سے آئینی، جمہوری، پارلیمانی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، کرونا وبا کے بگڑتے حالات، ملک کا اقتصادی بحران، شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات، بااختیار بلدیاتی نظام و انتخاب اور پاکستان کی آئینی، اسلامی نظریاتی اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے کہ قومی قیادت قومی ترجیحات پر ڈائیلاگ کرے اور ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی لائحہ عمل بنائے۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت نااہلی، ناکامی کی بدترین مثال بنی ہوئی ہے، ملک اور عوام اقتدار پر قابض حکمران جماعت کی ملکیت نہیں، بائیس کروڑ عوام کو ظلم، جبر، ناانصافی اور بھوک و افلاس سے نجات دلانے کے لیے قومی قیادت کو کردار ادا کرنا ہے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیاں عوام کے لیے بوجھ اور قومی خزانہ دیہاڑی بازی کا ذریعہ بن گئی ہیں۔

لیاقت بلوچ نے شیعہ علماکونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سربراہ علامہ ناصر عباس، سید ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے ملک کے معروف سینئر صحافی واینکر سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔

 


خبر کا کوڈ: 930079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930079/ملک-کی-تمام-جماعتوں-کو-آئینی-سیاسی-جمہوری-حق-حاصل-ہے-کہ-وہ-اتحادی-سیاست-کریں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org