0
Friday 30 Apr 2021 23:51

جی بی میں سیاحت کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اسد عمر

جی بی میں سیاحت کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام جاری ہے، سکردو اور چلاس میں ہسپتالوں کو بہتر کر رہے ہیں، بجلی کے نظام کے لئے 9 منصوبے اور سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبے ہیں، گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کہیں نہیں۔ گلگت میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علاقے کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اور ان کے انتخاب پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 370 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، کراچی، بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد یہاں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جی بی میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام جاری ہے، سکردو اور چلاس میں ہسپتالوں کو بہتر کر رہے ہیں، بجلی کے نظام کے لئے 9 منصوبے اور سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جی بی کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے اور ان کا ویژن ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دی جائے۔ جی بی کے عوام کو بااختیار بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش