0
Friday 30 Apr 2021 22:07

‌شام کیطرح عراق کے شمالی علاقے میں بھی فوجی اڈہ بنائینگے، ترکی

‌شام کیطرح عراق کے شمالی علاقے میں بھی فوجی اڈہ بنائینگے، ترکی
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ترکی شام کی طرح عراقی سرزمین پر بھی اپنے غیرقانونی فوجی اڈے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سلیمان صویلو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ عراق کے شمالی علاقوں میں اپنا مشن ضرور پورا کرے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق سلیمان صویلو کا کہنا تھا کہ انقرہ عراق کے شمالی علاقوں میں بالکل ویسے ہی اپنے فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے جیسے اس نے شام کے شمالی علاقوں میں بنائے ہیں تاکہ وہ اپنی سرحدوں پر نزدیک سے کنٹرول رکھ سکے۔

واضح رہے کہ ترک حکومت کی جانب سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی کی جانب سے حکومت مخالف مسلح تنظیم پی کے کے (PKK) کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز ترک وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ترک پیدل فوج نے ملکی فضائیہ کے مکمل کور میں رہتے ہوئے عراق کے شمال میں موجود پی کے کے عناصر پر حملہ کیا ہے جبکہ قبل ازیں گزشتہ جمعے کے روز بھی ترکی کی جانب سے خطے میں موجود پی کے کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 930083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش