0
Friday 30 Apr 2021 23:54

ملتان، یکم مئی یوم مزدور، شکاگو کے شہید مزدوروں کے حق میں ریلی 

ملتان، یکم مئی یوم مزدور، شکاگو کے شہید مزدوروں کے حق میں ریلی 
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے زیراہتمام اللہ وسایا چوک پر مرکزی دفتر کے سامنے شکاگو کے شہید مزدوروں کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی نائب صدر ملک خدا بخش بھٹہ اور رانا وکیل نے کی۔ اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش بھٹہ نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے، اس دن شکاگو کے نہتے مزدوروں پر شب خون مارا گیا اور انہوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی اور مزدوروں کے حقوق کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ اس طرح کالونی ٹیکسٹائل اسماعیل آباد کے مزدوروں نے اپنے حقوق کی خاطر 14 مزدوروں نے جام شہادت نوش کیا مگر آج تک کسی بھی حکومت نے ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پرائیویٹ صنعتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہ دیا گیا ہے جس سے مزدوروں میں مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرے، دوسرے اداروں کی طرح مزدوروں کو بھی ریلیف دیا جائے کیونکہ مزدور طبقہ اس ملک کی معیشت میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ڈاکٹر عزیز پراچہ نے ضلع ملتان کے ریفر ایم 16 فارم، جو ڈسپنسریوں سے خواجہ فرید ہسپتال میں علاج کے لئے جایا کرتے تھے ان پر پابندی عائد کردی اور چند مخصوص بیماروں کی اجازت ہے جو خواجہ فرید ہسپتال جائیں گے، جب ہیڈ آفس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ہم نے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ہے۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 930084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش