QR CodeQR Code

باڑہ اسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے نامناسب سلوک کیخلاف ہڑتال

30 Apr 2021 23:57

ایسوسی ایشن کے مطابق ایم این اے کی ناراضگی کی وجہ کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر کا افتتاح ان سے نہ کروانا تھا۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ڈوگرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سمیت  تمام سروسز کا مکمل بائیکاٹ ایف آئی ار کے اندراج تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈوگرہ باڑہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں اور دھمکیوں کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔ ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے درجنوں افراد کیساتھ کورونا ایس او پیز کے خلاف وزری کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

احتجاج کرتے والے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں اپیڈیمک ایکٹ اور سیکورٹی ایکٹ 2020 کے تحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو گرفتار کیا جائے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ایم این اے کی ناراضگی کی وجہ کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر کا افتتاح ان سے نہ کروانا تھا۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ڈوگرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سمیت  تمام سروسز کا مکمل بائیکاٹ ایف آئی ار کے اندراج تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 930086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930086/باڑہ-اسپتال-میں-پی-ٹی-ا-ئی-کے-ایم-این-اے-اقبال-ا-فریدی-نامناسب-سلوک-کیخلاف-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org