QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سندھ کے تحت یومِ بدر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

30 Apr 2021 23:58

سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد کئے گئے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماﺅں نے اسلام و کفر کے درمیان پہلے معرکہ پر اظہار خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت 17 رمضان المبارک حق و باطل کے درمیان پہلا معرکہ ”یومِ بدر“ کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، اس حوالے سے سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد کئے گئے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماﺅں نے اسلام و کفر کے درمیان پہلے معرکہ پر اظہار خیال کیا، جبکہ علماءکرام نے اپنے جمعہ کے خطاب میں بھی بدر کے مقام پر ایمان وجذبہ کے ساتھ سرشار مجاہدین نے کس طرح اپنے سے دوگنی تعداد میں کفار کے لشکر کو شکست فاش دی، اس پر اظہار خیال کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی ٹھٹہ، نائب امراء ممتاز حسین سہتو میرپورخاص، حافظ نصراللہ عزیز کراچی، نواب مجاہد بلوچ لاڑکانہ، مولانا عبدالقدوس احمدانی شہداد کوٹ میں منعقدہ یومِ بدر کے اجتماعات سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 930087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930087/جماعت-اسلامی-سندھ-کے-تحت-یوم-بدر-بھرپور-جوش-جذبے-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org