0
Friday 30 Apr 2021 22:07

ايران مذاکرات میں سنجیدہ تاہم معلوم نہیں مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچیں گے یا نہیں، جیک سلیوان

ايران مذاکرات میں سنجیدہ تاہم معلوم نہیں مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچیں گے یا نہیں، جیک سلیوان
اسلام ٹائمز۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے ایک کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے ویانا میں جاری مذاکرات کے بارے کچھ معلوم نہیں کہ کیا وہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے یا نہیں! جیک سلیوان نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے حوالے ہم ابہام کا شکار ہیں کیونکہ تاحال یہ معلوم نہیں کہ یہ مذاکرات آئندہ چند ہفتوں کے دوران کسی "معاہدے" پر منتج ہوں گے یا نہیں! ایسپن کانفرنس سے خطاب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس بات پر تأکید کرتے ہوئے کہ تہران، جاری مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے، دعوی کیا کہ بالواسطہ مذاکرات زیادہ کارآمد نہیں۔ جیک سلیوان نے کہا کہ میں اس وقت مذاکرات کی نوعیت کے بارے بات نہیں کر سکتا کیونکہ اس وقت گفتگو ایک مبہم صورتحال میں جاری ہے درحاليکه ایران سمیت تمام فریق پابندیوں کے خاتمے اور معاہدے میں (امریکی) واپسی کے لئے سنجیدہ مذاکرات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش