QR CodeQR Code

امید ہے ایرانی جوہری معاہدہ بحال ہو جائیگا، پیوٹن

30 Apr 2021 22:07

"ریانووستی" کیمطابق روسی صدر نے ملکی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں ایرانی جوہری معاہدے پر اظہار رائے کرتے ہوئے تأکید کی ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اب ایرانی جوہری معاہدہ اپنی پرانی حدود میں بحال ہو جائیگا جسکے بعد ہم اپنے تمام مطلوبہ منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے بحیرۂ کیسپین کلب کے تمام اراکین کیساتھ ہمہ جانبہ تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ايرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو حسب سابق بحال کر دیا جائے گا۔ روسی نیوز چینل "ریانووستی" کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ملکی قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں ایرانی جوہری معاہدے پر اظہار نظر کرتے ہوئے تأکید کی ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے پر دوبارہ پہلے کی طرح مکمل عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ روسی صدر نے ایران سمیت بحیرۂ کیسپین کے 5 اصلی ممالک کے ساتھ اپنے اہم ہمسایہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک انتہائی اہم موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں؛ بحیرۂ کیسپین کے خطے کی صورتحال، اس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ میں دوبارہ تأکید کروں کہ یہ موضوع روس کے لئے کتنا اہم ہے۔ روسی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اقتصادی سرگرمیوں اور ہمارے نزدیکی اتحادیوں و شرکاء کے ساتھ لین دین کے ساتھ  بھی مربوط ہے۔ ولادیمیر پیوٹن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اب ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق بہت سے مسائل حل ہو رہے ہیں، کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق ہر چیز اپنی پرانی حدود میں بحال ہو جائے گی جس کے بعد ہم اپنے تمام مطلوبہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے بحیرۂ کیسپین کلب کے تمام اراکین کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930093/امید-ہے-ایرانی-جوہری-معاہدہ-بحال-ہو-جائیگا-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org