QR CodeQR Code

کورونا وبا، مزید 131 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

1 May 2021 00:09

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 099 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,788,12 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 112 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے باعث آج مزید 131 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 099 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,788,12 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 112 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 820,823 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445، پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، اسلام آباد میں 75 ہزار 067، بلوچستان میں 22 ہزار 278 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 057 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930095/کورونا-وبا-مزید-131-افراد-جاں-بحق-5-ہزار-سے-زائد-مثبت-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org